۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز
روزہ دار کو چند امور کا خیال کرنا چاہیے

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں روزہ داروں کو کچھ نصیحتیں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب من لایحضرہ الفقیہ سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

إِذَا صُمْتَ فَلْیَصُمْ سَمْعُکَ وَ بَصَرُکَ مِنَ اَلْحَرَامِ وَ اَلْقَبِیحِ وَ دَعِ اَلْمِرَاءَ وَ أَذَی اَلْخَادِمِ وَ لْیَکُنْ عَلَیْکَ وَقَارُ اَلصَّائِمِ وَ لاَ تَجْعَلْ یَوْمَ صَوْمِکَ کَیَوْمِ فِطْرِکَ.

 امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب بھی آپ روزہ رکھیں تو آپ کے کانوں اور آنکھوں کو بھی حرام اور برے کام کے ارتکاب سے روزہ میں ہونا چاہیے اور آپ کو روزے کی حالت میں خدمت گذار سے کشمکش یا اسے برا بھلا کہنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ آپ پر لازم ہے کہ آپ روزہ دار کے وقار کا خیال رکھیں اور آپ کے روزے کے دن دوسرے دنوں کی طرح نہیں ہونے چاہئیں۔  

من لا یحضره الفقیه، ترجمه بلاغی و غفاری، ج ۲، ص ۴۳۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .